28 جون 2014 - 10:38
ایران این پی ٹی کے اضافی پروٹوکول پر دستخط کرے گا مگر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ این پی ٹی کے اضافی پروٹوکول پردستخط کرنے کا مسئلہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے جامع معاہدے کا ایک موضوع ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ این پی ٹی کے اضافی پروٹوکول پردستخط کرنے کا مسئلہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے جامع معاہدے کا ایک موضوع ہے۔ محمد جواد ظریف نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ این پی ٹی کے اضافی پروٹوکول قبول کرنے کے بارے میں پارلیمنٹ آخری فیصلہ کرے گي۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان جامع معاہدہ ہوجائے تو اور اس کا مسودہ مکمل طرح سے تیار ہوجائے اور اس پر ایران اور پانچ جمع ایک گروپ دستخط کردیں تو ایران این پی ٹی کے اضافی پروٹوکول پر دستخط کردے گا۔ ادھر ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا تھا کہ اگر پابندیاں ہٹادی جائیں، دشمنی ختم ہوجائے اور ایران کے ایٹمی معاملے کے تمام مسائل حل ہوجائيں تو ایران پاریمنٹ کی منظوری کے بعد ان پی ٹی کے اضافی پروٹوکول پر دستخط کردے گا۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اگلے مذاکرات دو جولائي کو ہونے والے ہیں۔ ان مذاکرات میں فریقین کے اتفاق کی صورت میں جامع معاہدے کا متن تیار کیا جائے گا۔

.......

/169